Topics

اللہ سے تعلق کیسے قائم ہو


عبدالسلام   (ٹیکسلا ):   پر یشانی سے دو چار ہوں ۔ اللہ سے ملا قات اور دیدار کی خواہش ہے ۔ آٹھویں جماعت سے تر جمہ یاد کرکے نماز پڑھنی شروع کی۔ رابطہ قائم ہونا شروع ہوا جس سے میرے اندر ذوق و شوق بڑھا۔وظائف پڑھے۔ چلتے پھرتے ورد کیا۔اکثر بیٹھے بیٹھے دھڑکن پر غور کرتا تو دل سے اللہ ، اللہ کی صدا آتی ۔ تقریباً دو سال اللہ سے ربط کو محسوس کیا پھر کیفیت ٹوٹی اور  دنیا کی دلدل میں پھنس گیا۔ اب یکسوئی ختم ہوگئی ہے۔ معاملات  متاثر ہوگئے ہیں۔ سر میں درد رہتا ہے، گاڑی نہیں چلا سکتا۔  لوگوں کی باتیں سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے ۔دعا کیجئے یا عمل بتایئے کہ  میرا تعلق  بحال ہوجائے ۔ آپ کو پہلی مر تبہ خط لکھ رہا ہوں ۔

جواب: عبدالسلام صاحب، آپ کاغذ لیجئے اور پنسل ہاتھ میں پکڑ لیجئے۔ پنسل بائیں ہاتھ میں ہونی چاہئے۔ سونے سے پہلے پاک صاف ہو کر  کاغذ پر یہ عبارت لکھئے۔

ع         ب          د            ا    &      ل &       س   ل   ا    م        

آپ نے نو(۹) حروف لکھے ۔

 اس کا مطلب ہوا کہ سلامتی عطا فرمانے والے اللہ کا بندہ ۔ جب زبان سے اللہ کا بندہ ادا ہو تو دل  کی طرف دیکھئے ۔ یہ عمل 101 مرتبہ کر کے بستر پر لیٹ جا یئے ۔40 روز کے بعد کیفیت لکھئے ۔ اس مدت میں پاک صاف رہنا ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔