Topics
صفیہ کاظم، نیویارک: تین
سال سے اذیت میں ہوں۔ ہر وقت گھٹن اور ذہنی دباؤ محسوس ہوتا ہے ۔ تمام رپورٹیں ٹھیک
ہیں، کوئی بیماری نہیں ہے لیکن گھبراہٹ ایسی ہے کہ دل کرتا ہے سب کچھ چھوڑ کر کسی
خاموش جگہ چلی جاؤں اور وہاں سے واپس نہ آؤں۔
جواب : سونے سے پہلے اور صبح صادق کے وقت ہوا دار جگہ پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں۔ دونوں نتھنوں سے آہستہ آہستہ سانس اندر لیتے ہوئے تصور کیجئے کہ شفا یابی کی شعاع سانس کے ذریعے سینے میں داخل ہورہی ہے۔ جب سینہ سانس سے بھرجائے تو آہستہ آہستہ اس تصور سے سانس خارج کیجئے کہ آپ کی تمام بیماریاں سانس کے ذریعے فضا میں تحلیل ہورہی ہیں۔ گیارہ مرتبہ یہ عمل کیجئے اور روز ایک چکر کا اضافہ کرکے21 چکر تک لے جایئے۔ مسالے دار، ثقیل اور چکنی غذا نقصان دہ ہے۔صبح شام ایک ایک چمچ شہد لینا فائدہ مند ہے۔ یہ علاج 60 دن کرکے حالات سے مطلع کیجئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔