Topics

یہ مذاق بھی پڑھیے


م۔ع  (لاہور)  : ایسا عمل بتائیں کہ میں سر سے بالوں سے لے کر پاؤں کے ناخن تک خوب صورتی، کشش اور جاذبیت کا شاہکار بن  جاؤں اور یہ سب عمر بھر قائم رہے۔ آنکھوں کے نیچے جھریاں پڑ رہی ہیں۔ شادی کو 12 سال ہو گئے ہیں۔ شادی سے پہلے چند عادات کے سبب قوت ارادی اور خود اعتمادی متا ثر ہوئی۔ معمولی پریشانی ذہن پر سوار ہو جاتی ہے۔ بھوک لگتی ہے نہ نیند آتی ہے۔ بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ بہادر بننا چاہتا ہوں۔ گزارش ہے کہ مسائل کے حل میں میری مدد کریں۔

جواب : میرے خیال میں آپ خواہشات کا ایک سمندر ہیں جس میں طرح طرح کی مخلوقات ہیں۔ سمندر کا وصف یہ ہے کہ بے شمار الوژن کے باوجود سمندر یکسوئی کے ساتھ سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپ کا علاج یہ ہے کہ آپ  سمندر کی صفات کو اختیار کر کے اپنے اندر سمندر کی گہرائی تلاش کریں۔ آپ کا خط نہایت پُر مذاق اور اغراض سے پُر ہے۔  بھائی  ہم فقیر لوگ ہیں، ہمیں اپنی قابلیت پر کوئی گھمنڈ نہیں ۔ فقیر کوشش کرتا ہے کہ جس طرح بھی ہو اللہ کی مخلوق کی خدمت کی جائے ۔ سب سے پسندیدہ عمل خدمت خلق ہے۔ جسمانی خوبصورتی بھول بھلیاں ہیں، ان کو اصلی نہ سمجھیں۔ کومل بچہ سب کو اچھا لگتا ہے وہ آدمی ہو یا جانور یا درخت، اس کا جوبن خود اس کو گردن اٹھانے پر مجبور کرتا ہے ، ہوا چلتی ہے اور اندر کی خوشی ظاہر کرنے کے لئے ہوا کے دوش پر رقص کرتا ہے، جھکتا ہے، سیدھا ہوتا ہے یعنی اپنی جسمانی خوبصورتی کا مختلف انداز میں مظاہرہ کرتا ہےلیکن سوچنا یہ ہے کہ انجام کیا ہے۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ ستمبر2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔