Topics

ہارڈ بورڈ


شگفتہ قیصر(مظفرآباد): بیٹی کی عمر 19 سال ہے۔ صحت مند پیدا ہوئی تھی۔ دو سال کی عمر میں دورے پڑنا  شروع ہوئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ دماغی رگیں خشک ہوگئی ہیں۔ بہت علاج ہوا۔صحت یاب نہیں ہوا۔دس(10) سال کی عمر میں بولنا شروع کیا ۔ دو ماہ کےبچے کی طرح بولتی ہے۔ جہاں بٹھاؤ بیٹھی رہتی ہے۔ جب تک آواز نہ دو، متوجہ نہیں ہوتی۔ آس پاس جو بھی  ہو اپنے آپ میں گم رہتی ہے۔ سب کہتے ہیں سایہ ہے۔ 19 سال اس بچی کی دن رات خدمت کی ہے۔ میں خدمت سے تھکی نہیں ہوں۔ بس خواہش ہے کہ بیٹی کی ذہنی صحت ٹھیک ہو جائے، وہ کسی کی محتاج نہ ہو۔

جواب: بیٹی کا:"2/1 6 X 2/14 " انچ کا فوٹو بنوا لیں۔ فوٹو بالائی جسم کا ہو۔ اسے گتے یا ہارڈ بورڈ پر رکھیں اور چاروں کونوں پر گوند لگا دیں تاکہ فوٹو ہلے نہیں ۔ رات کو بیٹی گہری نیند سو جائے تو گھر میں کسی بھی جگہ بیٹھ کر اس فوٹو پر پنسل سے دس منٹ  تک دائرے بنائیں۔ دائرے پر دائرہ آئے گا اور فوٹو بالکل سیاہ ہوجائے گا۔ پنسل کا سکہ سیاہ ہونا چاہئے۔ سکہ نہ زیادہ نرم ہو کہ دائرے بنانے میں پنسل ٹوٹ جائے۔ باربار پنسل بنانے میں دماغ کسی اور طرف متوجہ نہ ہو۔فوٹو پر خراش آئے اور پھٹ جائے تو نیا فوٹو بنا نا ضروری ہے۔ عمل کی مدت چھ ماہ ہے۔ نہایت موثر اور کام یاب علا ج ہے۔ اس کے ذریعے فقیر نے کراچی میں بیٹھ کر ہزاروں میل دور دماغی مریضوں کا علاج کیاہے۔ اللہ کی شان ہے کہ حضور پاکؐ کی طفیل مریضوں کو فائدہ ہوا۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ مارچ 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔