Topics

کفران نعمت ۔ برکت اٹھ گئی ہے


الماس زاہد، اوکاڑہ: والد کی وفات کے بعد بھائیوں نے کاروبار سنبھالا جو ایک دو سال ٹھیک چلا پھر خسارہ ہونا شروع ہوگیا۔ پانچ سال اس قدرتنگدستی میں گزرے ہیں کہ کیا لکھوں۔ نوبت یہ ہے کہ دکان فروخت ہونے کو آگئی ہے۔ بھائی کے ساتھ والی دکانیں اچھی چلتی ہیں۔ ایک بھائی اور بہن ملازمت کرتے ہیں جن کی تنخواہ سے گھر چلتا ہے۔ والد کیا گئے، گھر سے برکت اٹھ گئی ہے۔ بہن بھائی آپس میں لڑتے ہیں۔ہم پر یہ مصیبت کیوں آئی ؟

جواب: ناشکری اور ناپ تول میں کمی سے رزق سے برکت اٹھ جاتی ہے۔ فرمان ِ الٰہی ہے،

’’اور یاد رکھو تمہارے رب نے خبردار کردیا تھا کہ اگرشکرگزار بنو گے تو میں تم کو اور زیادہ نوازوں گا اور اگر کفران ِ نعمت کروگے تو میری سزا بہت سخت ہے۔ ‘‘ (ابرٰہیم : ۷)

مسلسل ناشکری کفرانِ نعمت بن جاتی ہے اور وسائل کے راستے تنگ ہوجاتے ہیں۔ ایک گھونٹ پانی پربھی اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

چاول لیجئے اورکسی سے بات کئے بغیر ہر چاول کے دانے پر ایک ایک نقطہ لگائیے۔ جب چاولوں کی تعداد ایک ہزار ہوجائے تو پرندوں کو ڈال دیجئے۔ رات کو سونے سے پہلے بہن بھائی مل کر یہ عمل کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔ صبح فجر سے پہلے دانہ پرندوں کو ڈال دیجئے۔عمل 60 روزکرنا ہے۔ انشاءاللہ رزق میں برکت ہوگی اور گھر والوں کا دل اللہ کی مخلوق کے لئے نرم ہوگا۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔