Topics

پرندوں کی بولی ۔ پرندوں سے دوستی


طاہرذیشان، گجرات: عرض یہ ہے کہ مجھے پرندوں اور پودوں کے ساتھ وقت گزارنے اور رات کو آسمان پر ستارے دیکھنے کا بہت شوق ہے۔ چاہتا ہوں کہ یہ مجھ سے باتیں کریں اور میں ان کی بات سمجھ سکوں۔ پرندوں کے لئے باجرا اور پانی رکھتا ہوں پودوں کی صفائی اور تراش کا خیال رکھتا ہوں۔اس کے باوجود چڑیاں، کبوتر اور دوسرے پرندے مجھ سے مانوس نہیں ۔ میرے آتے ہی پھرُ سے اڑ جاتے ہیں۔ مجھ میں کیا کمی ہے جس کی وجہ سے یہ سب میری دوستی کی لہریں قبول نہیں کرتے؟

جواب: آپ کی آواز میں بغاوت ہے، اس میں فساد ہے، اس میں غیبت ہے، اس میں غصہ ہے یعنی آپ کی جو آواز ہے وہ اصل آواز نہیں ہے، اس میں فطرت کے برخلاف عادتوں کا غلبہ ہے ۔ ان عادتوں کو ترک کیجئے، انشاءاللہ آپ پرندوں کی بولی سمجھیں گے ۔


 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2021ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔