Topics
ف۔ح (لاہور) :
ہمیں روحانی کلاس میں بتایا جاتا ہے کہ لوح محفوظ پر لکھ دیا گیا ہے کہ کون سا
بندہ کون سا شعبہ اختیار کرے گا۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ میرا شعبہ کیا لکھا ہے۔
اس میں وسعت چاہتا ہوں۔
جواب : آپ
کے سوال کا پیرا سائیکا لوجی کے ذریعے مسائل کے حل سے کوئی تعلق نہیں۔ علمِ نجوم
کے ماہرین سے رجوع کریں۔۔۔اگر وہ بتا سکیں تو!
مشورہ ہے کہ غیر ضروری سوالات میں وقت ضائع کرنے کے بجائے جو کام کریں اور جس شعبے میں تعلیم حاصل کریں، اس میں یک سو ہو کر محنت کریں۔ اللہ علم اور رزق میں برکت و وسعت عطا فرمائے گا۔ انشاء اللہ۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔