Topics
سدرہ
کریم ( ابوظہبی): مزاج میں غصہ بہت ہے۔معمولی بات کا بتنگڑ بنا دیتی ہوں جس سے ماحول خراب ہوجاتا ہے۔ بہن بھائی بات کرنے سے
گریز کرتے ہیں ۔ غصہ اترنے پر افسوس ہوتا
ہے کہ میری وجہ سے فضا مکدّر ہوگئی۔ زیادہ غصے
میں دو تین دن تک کسی سے بات نہیں
کرتی۔ امی کہتی ہیں کہ
مزاج بدلو ، ہم غصہ برداشت کرلیتے ہیں، سسرال میں کوئی نہیں کرے
گا۔ سوال یہ ہے کہ میرا غصہ کیسے ختم ہوگا ؟
جواب: غصہ نہ
کرنے سے غصہ ختم ہوتا ہے۔ جو لوگ غصہ پی جاتے ہیں ، اللہ ایسے احسان کرنے والے
بندوں سے محبت کرتا ہے۔ مشورہ ہے کہ
سورج غروب ہونےسے پہلے اور صبح سویرے
کیاری میں جس پھول پر پہلی نظر پڑے،
پاس بیٹھ کر دس منٹ دیکھئے ۔ پھول
کا رنگ سرخ، گلابی اور جامنی نہ ہو۔ اٹھنے سے پہلے بہت آہستہ سے دس سیکنڈ تک پتیوں کو ہاتھ لگا کر نرمی
محسوس کرنی ہے ۔ صبح سے شام اورشام سے صبح تک جب یاد آئے ، ذہن میں نرمی کا احساس
دہرایئے۔ صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔جس کمرے میں آپ سوتی ہیں ، وہاں سامان زیادہ
اور بے ترتیب نہ ہو۔ کھانے میں نمک کم اور دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا
چاہئے۔ مزاج میں نرمی پیدا ہونے تک عمل
کیجئے۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔