Topics
امینہ بی بی ( لاہور) : میرا وقت غیر
ضروری باتوں میں ضائع ہوتا ہے۔ ادھر ادھر کی سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے خود کو
بے سکون کر لیتی ہوں۔ عادت پختہ ہو چکی ہے، میں اس سے چھٹکارا چاہتی ہوں۔
جواب: معیاری سفید کاغذ لے کر اس پر گہری کالی پنسل سے لائنیں بنایئے اور لکیروں کے درمیان 11 مرتبہ اپنا نام لکھیئے۔ رات کو تکیے کے نیچے رکھ کر سو جایئے۔ چلتے پھرتے یہ تصور کیجیئے کہ آسمان پر جگمگ کرتے ستارے ہیں۔ یہ تصور دن میں کرنا ہے۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔