Topics
ارسلان خان،چارسدہ: میں نجی ادارے
میں ملازم ہوں اورتنخواہ اتنی ہے کہ مشکل سے گزارہ ہوتا ہے۔ کیا پیراسائیکالوجی
میں وسائل میں اضافے کا کوئی حل ہے؟
جواب: فجر کی نماز وقت پر ادا کرنے کے بعد حسبِ استطاعت پرندوں کو دانہ ڈالئے اور پانی رکھئے۔ گھر کے سامنے کہیں درخت لگایئے۔جگہ نہ ہو تو قریب کوئی جگہ منتخب کیجئے جہاں آپ روز اس کا خیال رکھ سکیں۔ محبت سے اس درخت کی آبیاری کیجئے۔ پرندوں اور درخت کی دعا سے رزق میں خوب برکت ہوگی— انشا ءاللہ۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔