Topics

جاذب نظر ۔ چہرے پردانے


ت۔ت (کوٹلی)  : ابھی تک رشتہ نہیں ہوا۔وجہ میں نہیں جانتی۔ چہرہ کشش اور رونق سے عاری ہے۔ اٹھارہ سال کی عمر میں چہرے پر دانے نکل آئے ہیں جو کسی حد تک اب بھی ہیں۔ نشانات بھی موجود ہیں۔ لوگوں کی سوالیہ نظریں تکلیف دیتی ہیں لیکن میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ میری وجہ سے امی پریشان ہیں۔ ایسا علاج بتائیں کہ چہرہ پُرکشش اور بارونق ہو جائے اور کوئی مجھے ترس بھری نظروں سے نہ دیکھے۔ دعا کریں  کہ میرے لئے ایسا رشتہ آئے جو اپنی خواہش سے مجھ سے شادی کرنا چاہے۔ کیا ممکن ہے کہ میرا چہرہ امی کی طرح ہو جائے۔۔۔؟ گھر کا ماحول سخت ہے جو میری طبیعت پر ناگوار گزرتا ہے۔

جواب  : کشش اور خوب صورتی کا تعلق خوش رہنے اور اللہ کا شکر ادا کرنے سے ہے۔ عادت بنا لیں کہ ہر کام کے بعد چاہے وہ کھانا کھانا ہو یا پانی پینا ہو ، رات کو سونا ہو یا صبح جاگنا ہو۔۔۔ اللہ کا شکر ادا کریں۔ خوش رہنے سے چہرے پر خوشی کی لہروں کا جال بنتا ہے جو دیکھنے والے کو  نظر نہیں آتا لیکن لہروں میں کشش سے متاثر ہوتا ہے۔ گھر میں پھول دار پودے رکھیں۔ پودوں کا خیال خود رکھیں۔ صبح فجر کی نماز پڑھ کر صحن یا چھت پر 15 منٹ چہل قدمی کے بعد پھولوں سے باتیں کریں۔ پھولوں سے کہیں کہ تم بہت خوبصورت ہو، اللہ نے تمہیں جاذب نظر بنایا ہے۔ باقاعدگی سے دو ماہ تک یہ عمل کرنا ہے۔ جس روز ناغہ ہو جائے، اگلا دن پہلا شمار ہوگا۔ شادی کے لئے کتاب ” روحانی علاج“ میں سے عمل یقین کے ساتھ کریں۔



حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ مئی 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔