Spiritual Healing
علیزے جہانگیر
(امریکہ) : آرکیالوجسٹ ہوں۔ تین سال سے Cluster
Headache کی شکایت ہے۔ یہ
نیورولوجیکل ڈس آرڈر ہے جس میں متواتر درد کی شدید لہر اٹھتی ہے اور اثر آنکھ تک
پھیلتا ہے اس دوران آنکھ میں سوجن رہتی ہے، ناک بند ہوتی ہے اور آنکھوں سے پانی
بہتا ہے۔ علامات 15 منٹ سے تین گھنٹے تک رہتی ہیں۔ جن لوگوں کو یہ بیماری ہے انہیں
دو مہینے درد سہنے کے بعد ایک مہینہ درد نہیں ہوتا لیکن مجھے آرام نہیں ملا۔ دن
رات میں کسی بھی وقت اٹیک ہوتا ہے، کبھی چار سے پانچ اور کبھی سات سے آٹھ مرتبہ۔
بیماری کا معروف نام Suicide Headache ہے۔ اس کا علاج دریافت نہیں ہوا۔
جواب : آدمی
یقین کی بنیاد پر زندہ رہتا ہے۔ یقین متاثر ہوتا ہے تو زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔
یقین کی دنیا روشن ہونے سے آدمی illusion اور بیماریوں سے دور ہوتا ہے، اللہ کے قریب ہو
جاتا ہے اور اللہ کے فضل سے بیماری ختم ہو جاتی ہے۔
صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے
ایک مٹھی گندم کی بھوسی کو اچھی طرح پانی میں جوش دیجئے۔ اس میں سے ایک کپ پانی
علیحدہ کر کے چھان لیجئے۔ ہلکا نمک اور کالی مرچ ڈال کر پیجئے۔ باقی رہ جانے والے
محلول سے بھپارا لیجئے۔ پسینہ آئے گا۔ ہوا سے بچئے اور منہ لپیٹ کر سو جایئے۔
ایک نیند لینے کے بعد آدھی رات کو آرام دہ جگہ پر بیٹھ جایئے جہاں آسانی سے ستارے دیکھ سکیں۔ گیارہ (11) مرتبہ درود شرف پڑھنے کے بعد چمکتے ستارے گنئے اور جتنے ستارے گن سکیں، کاپی میں لکھ لیجئے۔ گھڑی میں الارم سیٹ کر کے یہ عمل روزانہ دس منٹ کرنا ہے۔ ستاروں کی تعداد گنتے وقت گزشتہ روز کا ریکارڈ نہیں دیکھنا۔ عمل کو چالیس (40) دن پورے ہو جائیں، اب شمار کیجیئے کہ کتنا فرق ہوا۔ گنتی میں کمی زیادتی ہوئی یا ستاروں کی گنتی برابر تھی؟
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔