Spiritual Healing
و۔ز،سکھر: جب سے ہوش سنبھالا ہے،
ماں باپ کو لڑتے دیکھا ہے۔ والدہ زیادہ تر برداشت کرلیتی ہیں لیکن والد ہر بات میں
نکتہ چینی کرتے ہیں اور لڑائی کی حد تک طول دے دیتے ہیں جس سے کہیں نہ کہیں والدہ
کا صبرجواب دے جاتا ہے۔ بچے شادی کی عمر کو پہنچ گئے ہیں۔ ماں باپ کا غصہ کیسے کم
ہوگا؟
جواب: اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔تین سرکنڈے لے کر انہیں تیز دھوپ کے وقت اس طرح کھڑا کردیجئے کہ تینوں کا سایہ زمین پر پڑے تو مثلث (ٹرائی اینگل) معلوم ہو۔اس مثلث میں ہر سائے کے آخر میں ایک ایک گیندے کا پھول رکھ دیجئے۔ پھول سوکھ جائیں تو ایک پھول والد صاحب اور ایک والدہ صاحبہ کے سرہانے بستر کے نیچے رکھ دیجئے۔ تیسرا پھول کسی ایسی کیاری میں ڈال دیجئے جہاں بہت سے گیندے کے پھول ہوں۔عمل کرنے سے پہلے ایک مرتبہ21 روپے خیرات کردیجئے۔ 21 روز بعد حالات سے مطلع کیجئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔