Spiritual Healing

چیونٹیاں آئیں گی ۔آمدنی میں اضافہ


ج۔ع: کرائے کا گھر ہے۔ کرایہ بڑھتا رہتا ہے مگر آمدنی میں اضافہ نہیں ہوتا۔ گھر خریدنے کے  وسائل نہیں ہیں۔ وظیفہ کیامگر فائدہ نہیں ہوا۔ ایسا عمل بتا دیں کہ ہم اپنا اچھا گھر خرید لیں۔

جواب  :  کڑھنے اور شکوے کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ روکھی سوکھی کھائیں، شکر ادا کریں۔ اللہ نعمت عطا کرے، اس پر بھی شکر کریں۔ اللہ کے عطا کردہ جو انعامات آپ کو حاصل ہیں ان کو ڈائری میں لکھیں اور ان انعامات کی فہرست بنائیں۔ سر، آنکھین، منہ، ناک، ہاتھ، پیر، آپ کا پورا سراپا، بھوک رفع کرنے کے لئے کھانا، پیاس بجھانے کے لئے پانی، اولاد کی نعمت اور سب سے بڑا انعام سانس۔ اللہ کی عطا کردہ یہ سب نعمتیں آپ کے پاس ہیں اور روزانہ آپ کی خدمت میں مصروف رہتی ہیں۔ پہلے ان سب نعمتوں کا شکریہ ادا کریں۔ شکر ادا کرنے سے نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

رب تعالیٰ کا ارشاد ہے

” اے آل    داؤد ! عمل کرو شکر کے طریقے پر۔ میرے بندوں میں شکر گزار کم ہیں۔"(سبا13)

یاررکھیں کہ یہ دنیا دھوپ سائے کی دنیا ہے۔ صبح سویرے گھر سے باہر دیوار کے ساتھ روزانہ چینی ڈالیں۔ چیونٹیاں آئیں گی اور چینی لے جائیں گی ۔گھر میں صفائی کا خیال رکھیں۔ برتن دھونے میں احتیاط ضروری ہے۔ برتن اچھی طرح صاف نہ ہوں تو ان میں بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں۔ضروری ہے کہ برتن دھو کر دھوپ میں رکھیں۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ اگست 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔