Spiritual Healing
عائشہ بانو، کراچی: شادی کو نو سال ہوگئے
ہیں۔ شوہر کا کام میں دل نہیں لگتا ۔ اچھی نوکریاں ملیں مگر کہیں پر دو تین ماہ سے
زیادہ کام نہیں کیا۔ کسی سے سفارش کرتی ہوں تو سب لوگ ان کی عادت سے واقف ہیں۔
وراثت میں جو ملا، سب اڑا دیا۔ میرا زیور یہ کہہ کر بیچ دیا کہ نوکری نہیں ہے،
دکان کھولوں گا، وہ بھی کھا گئے ۔
بے حس ، نیت اور زبان کے خراب ہیں۔ ان کے پاس
ہنر ہے نہ لکھنا پڑھنا آتا ہے مگر مزاج بادشاہوں والا ہے۔ ہر طرح سے برداشت کر رہی
ہوں ۔ میری تنخواہ بھی ان کی جیب میں جاتی ہے۔ جیٹھ نے اپنے گھر کی چھت پر رہنے کے
لئے کمرا دیا ہے۔ کچھ خرچ وغیرہ بھی وہ دیتے ہیں۔ میں بہت تھک گئی ہوں ، کیا کروں؟
جواب: جس کمرے میں شوہر سوتے ہیں ، اس کمرے میں شوہر کا فوٹو بنوا کر لٹکادیجئے لیکن فوٹو الٹا لٹکا ہو۔ مطلب یہ ہے کہ پیر اوپر اور سر نیچے کی طرف ہو۔ فوٹو میں کوئی اضافی رنگ نہ ہو۔ نیگیٹو سے جیسا نکلے، ویسا ہی رہنے دیجئے۔ ردِّعمل میں شوہر فوٹو کو سیدھا کریں گے ۔ جب وہ سو جائیں تو فوٹو الٹا کردیجئے۔ یہ عمل کرنے سے شوہر ناراض ہوں گے،کوئی جواب نہ دیں۔ کھانے میں نمک تین حصے کم کردیں۔ شوگر کا ٹیسٹ اور بلڈ پریشر چیک کروایئے۔ جب تک شوہر کے رویے میں تبدیلی نہ آئے ، عمل جاری رکھئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔