Spiritual Healing

پرہیز ۔ معدہ


ا ۔ ف ، پشاور : 22 سال سے کئی امراض میں مبتلا ہوں۔ سب سے پہلے معدے کی تکلیف شروع ہوئی ۔ اب تک افاقہ نہیں ہوا۔ تین دن کے بعد دوا اثر نہیں کرتی ۔ زندگی بوجھ بن گئی ہے۔کوئی کہتا ہے جادو ہے ، کوئی کہتا ہے جنات ہیں۔ ذکر کی محفل میں بصد شوق شریک ہوتا ہوں مگر اب حال یہ ہے کہ ورد یا ذکر سے دماغ بھاری ہوجاتا ہے۔

جواب: جنات مصروف نوع ہے۔ اس کے پاس وقت نہیں کہ نوع ِ آدم کو پریشان کرے ۔ یہ آدمی ہے جو خوش نہیں رہنا چاہتا اور دوسروں کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے ۔

بوجھ کی وجہ معدے میں بننے والی گیسیں ہیں ۔ گیسوں سے جو شکلیں بنتی ہیں، اثرات دماغ پر مرتب ہوتے ہیں۔قابض، تلے ہوئے اور بازار کے کھانوں کے ساتھ ساتھ مرچ مسالوں سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔ گوشت کم اورسبزیوں کا استعمال زیادہ ہو۔ کھانے کا جو وقت مقرر ہے، اس کے علاوہ کھانے سے گریز کیجئے ۔ زرد شعاعوں کا پانی مفید ہے، کتاب’’رنگ و روشنی سے علاج ‘‘ میں تفصیلات پڑھئے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2021ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔