Spiritual Healing

پردیس ۔ رویے میں سرد مہری


ف۔م، کراچی: شوہربیرون ملک ملازمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کبھی دوری کا احساس نہیں ہونے دیا البتہ اس مرتبہ پاکستان آئے تو رویے میں سردمہری تھی ۔ وجہ جاننے کی کوشش کی تو کہا کہ سب ٹھیک ہے، تمہارا وہم ہے۔جب سے واپس گئے ہیں، فون پر بات چیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ بچوں کی خیریت پوچھتے ہیں مگر میرے لئے پہلے والی چاہت نہیں ۔ ہمارے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا نہیں۔ یہ سوچ کر دل دہل جاتا ہے کہ وہ پردیس میں ہیں، کہیں ؟

جواب: شوہر کی دو تصویریں لے کر ملا لیجئے۔ ایک تصویر کے اوپر دوسری تصویر رکھئے اس طرح کہ ایک تصویر کا چہرہ اوپر اور دوسری تصویر کا چہرہ نیچے رہے۔ دونوں تصاویر کو کناروں پر سے سلائی مشین سے سی کر اپنے تکیہ کے نیچے رکھئے۔ اگر تصویر کا چہرہ ایک رات آپ کے سر کی طرف ہے تو دوسری رات اس کو الٹا کردیجئے یعنی پیر اوپر، سر نیچے۔ دونوں تصویروں کا سائز x1210 کا ہو ۔ علاج 40 دن کرنا ہے۔ وضو بے وضو چلتے پھرتے یاحی یاقیوم کا ورد کیجئے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔