Spiritual Healing

والدین متوجہ ہوں۔ نافرمان بچے


د۔ک : مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں۔ گھر میں چیخ و پکار اور جنگ کا ماحول ہے۔ ہم میاں بیوی نہیں لڑتے لیکن بچے آپس میں بہت لڑتے ہیں۔ ایک منٹ مل جل کر نہیں بیٹھتے۔ حد سے زیادہ نافرمان ہیں۔ دوسروں کو ہمدرد سمجھتے ہیں اور ان کی بات فوراً مان لیتے ہیں۔

جواب  :  برائے مہربانی توجہ فرمایئے کہ بچوں کی ماں اور  بچوں کے باپ کا رویہ کیسا ہے؟ آپس میں ذہنی ہم آہنگی کتنی ہے۔ ماں باپ ذہنی الجھن اور فکر مندی سے آزاد ہو کر گھر میں ہنسی خوشی رہیں اور دوستانہ ماحول رکھیں۔ بچوں سے زیادہ والدین کو علاج کی ضرورت ہے۔



حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ نومبر 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔