Spiritual Healing
اسام (ساہیوال)
دو بچوں کی نظر مسلسل کم زور ہو رہی ہے۔ خوراک کا خیال رکھتی ہوں مگر ہر سال نمبر
بڑھ جاتا ہے۔ بیٹا 19 سال کا ہے، نظر کا نمبر 9 ہو گیا ہے۔ بیٹی کی عمر 14 سال ہے
اور نمبر 5 ہے۔ ہم پریشان ہیں۔
جواب : بازار سے 9 انچ چوڑا اور 12 انچ لمبی شفاف شیشی خریدیں۔ شیشے سے مرادسادہ شیشہ ہے، آئینہ نہیں۔ شیشہ گہرا نیلا رنگ پینٹ کرا کے ایسی جگہ رکھ دیں جہاں بچوں کی نظر بار بار پڑتی رہے۔ ارادتاً بھی دیکھیں۔ رات کو خاص طور سے پینٹ شدہ شیشے کو دیکھتے دیکھتے سو جائیں۔ عمل تین ماہ کرنا ہے۔ علاج حضور پاک ﷺ کی سنت ہے۔ ساتھ ساتھ تجربہ کار آنکھوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔