Spiritual Healing

نااتفاقی۔ رزق کی پریشانی


 ن۔ ق  (مشرق وسطیٰ): پچھلے دس سالوں سے رزق کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں بن رہا۔ جو کاروبار شروع کیا، نقصان ہوجاتا ہے۔ اتنے سالوں میں بات اتنی دفعہ بنتے بنتے  بگڑی ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔اس دوران قرض بڑھ گیا۔ ہم تین  بھائی ہیں  اورتینوں رزق کے معاملے میں پریشان ہیں ۔ کوئی گناہ ہوا ہے تو اللہ سے معافی چاہتا ہوں۔ اس کے لئے کفارے کاکوئی  طریقہ ہے تو راہ نمائی فرمائیں۔

 جواب :     ارشاد ِباری تعالیٰ ہے ،

’’ جو  غصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کر دیتے ہیں، ایسے نیک لوگ اللہ کو  بہت پسند ہیں ۔ ‘‘ (اٰل عمرٰن : ۱۳۴)

گھر کے افراد میں ذہنی ہم آہنگی نہیں ہے ۔ ہوسکتا ہے زیادہ دیر تک فریج میں رکھی ہوئی چیزیں استعمال ہوتی ہیں ۔ اس کے علاوہ گھر کے ہر فرد میں اقتدار کا رجحان ہے ۔چھوٹی جگہ رہائش زیادہ ہوجائے تو اس وقت زندگی کی لہریں غیر متوازن ہوجا تی ہیں ۔ گھر کا ہر فرد  بات منوانا چاہتا ہے ۔ نااتفاقی سے رزق پر اثر پڑتا ہے۔

 آپ سب کے لئے  علاج یہ ہے کہ ناگواری یا غصے پر  کنٹرول کیجئے اور کثرت سے وضو بے وضو ’’یاحی یا قیوم‘‘ پڑھئے ۔ بہتر یہ ہے کہ ہر وقت باوضو رہئے ۔ نماز کی پابندی کیجئے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ تجو یز کر دہ پر وگرام پر عمل کریں۔ راستہ چلتے ہوئے کوئی چیز زمین پر پڑی ہوئی نظر آئے ، اٹھا کر سڑک کے ایک طرف رکھ دیجئے تاکہ آنے جانے والوں کو تکلیف نہ ہو۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (فروری                   2021ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔