Spiritual Healing

؟— ۔منہ زوری


ت۔ ن ، کراچی : ہم پانچ بہن بھائی ہیں ۔ عادات و اخلاق اچھا ہے لیکن سب سے چھوٹی بہن کی وجہ سے گھر میں ہر وقت کوئی نہ کوئی مسئلہ رہتا ہے ۔ وہ بات بات پر جواب دیتی ہے ، غصہ ناک پر رہتا ہے ۔ بڑے چھوٹے کی تمیز نہیں ۔ ہر ایک سے حسد کرتی ہے ۔ چغل خوری کی عادت ہے،اس کے سامنے بات نہیں کرسکتے۔ پریشان ہیں اس کی اصلاح کیسے ہو ؟

 

جواب : سب سے پہلے گھر میں اس تکرار کو ختم کیجئے کہ چھوٹی بہن کا اخلاق اور عادات اچھی نہیں۔اس کی موجودگی اور غیرموجودگی میں تعریف کیجئے۔ احساس دلایئے کہ وہ اچھی ہے اور سب اس سے محبت کرتے ہیں۔ اس سے یہ نہیں پوچھئے کہ فلاں جگہ کیا ہوا تھا، کون کیا کررہا تھا اورکس نے کیا کہا۔جھڑکنے کے بجائے ہنس کر بات کیجئے تاکہ دوستی ہو اور وہ ذہن میں الجھن آپ لوگوں کو بتا سکے۔ کسی بات میں غیبت اور چغل خوری کا پہلو آتا ہے تو نرمی سے کہئے کہ جوشخص غیرموجود ہے، اس کی بات نہیں کریں گے کیوں کہ اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے۔ سوچئے اور بتایئے کہ جب گھر میں سب کی عادات اچھی ہیں تو بچی نے یہ سب کہاں سے سیکھا؟



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2021ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔