Spiritual Healing

ماں باپ کا احترام ۔ بےروزگار



عبدالوحید، کراچی :   ہر طرح کے وظائف پڑھ چکا ہوں لیکن میرے اندر کوئی تبدیلی نہیں آئی اور آمدنی بھی بہتر نہیں ۔ کافی عرصے سے بے روزگار ہوں ۔ والدین سے جھگڑا رہتا ہے ۔ جب آمدنی ہوتی ہے حسب ِتوفیق خیرات کرتا  ہوں ۔


جواب :آپ کے مسائل کی ایک وجہ والدین کا احترام نہ ہونا ہے۔ قرآن کریم میں ماں باپ کے آداب بیان ہوئے ہیں، ان کو پڑھئے اور ماں باپ کی خدمت کرکے ان کی دعائیں لیجئے۔

 فجر کی نماز باجماعت پڑھئے۔ نماز پڑھنے کے بعد 40 منٹ تک سیر کیجئے،  نہ بہت سست نہ تیز رفتار سے ۔ روزگا ر کی تلاش میں آپ کی کوشش ناقص  ہے۔ لاابالی پن کا عمل دخل ہے۔ نوکری اگر نہیں ملتی،  مزدوری کیجئے۔ مزدوری اگر نہیں ملتی، بچوں کو مفت ٹیوشن پڑھادیجئے۔ اللہ تعالیٰ غیب سے آمدنی کا ذریعہ بنائے ، اس پر شکر ادا کیجئے ، لالچ نہ کیجئے۔


 

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (اپریل              2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔