Spiritual Healing

ماورائی مخلوق ۔ باتھ روم می پانی بہانا


ع۔ ص، اسکاٹ لینڈ: ایک شادی شدہ عزیزہ کومحسوس ہوتا ہے کہ کوئی ہے جو ان کو تنگ کررہا ہے۔ باتھ روم میں تین چار گھنٹے لگاتی ہیں اور پانی بہاتی رہتی ہیں۔ جب نارمل ہوتی ہیں توکوئی کہہ نہیں سکتا کہ  ان کے ساتھ مسئلہ ہے۔ ہر طرح کا علاج کروا لیا ہے لیکن افاقہ نہیں ہوا۔

جواب :  اگر بلڈ پریشر low نہیں ہے تو تین مہینے تک  کھانوں میں نمک بالکل نہ کھایئے، مکمل طور پر نمک بند کردیجئے مگر پہلے تصدیق کی جائے کہ بلڈ پریشر لَو نہ ہو۔   آسیب والا عمل کیجئے ۔  اس کے علاوہ صبح شام ایک ایک ٹیبل اسپون شہد کھایئے۔   شہد خالص چھتے کا ہونا چاہئے۔ تین مہینے بعد انشاءاللہ شافی نفع ہوگا۔  40  دن کے بعد خط لکھ کر صورت حال سے مطلع کیجئے۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (جون                 2021ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔