Spiritual Healing
ناہید عالم، پشاور:
قد درمیانہ ہے مگر چہرہ کچھ زیادہ لمبا ہے جس کی وجہ سے جسم چھوٹا لگتا ہے۔ ہر وقت
نماز کی طرح دوپٹہ لئے رکھتی ہوں تاکہ چہرے کی لمبائی نمایاں نہ ہو۔ ساری خوبیاں
لمبے چہرے کی وجہ سے چھپ گئی ہیں۔
جواب: ٹھوڑی سے پیشانی تک پیمائش کرکے یعنی چہرے کی مناسبت سے گول آئینہ بنوایئے۔ آئینہ دائرے کی طرح گول ہو۔صبح جاگنے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے دس دس منٹ ، چار فٹ کے فاصلے سے دائرے میں چہرہ دیکھئے ۔ عمل کی مدت 60 روز ہے۔ انشا اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ مسئلہ حل ہونے پر حسب ِ استطاعت خیرات کیجئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔