Spiritual Healing
نام شائع نہ کریں(اسلام
آباد): مالی حالات خراب ہیں۔ لاکھوں کا مقروض ہوں ۔ طیب اور کشادہ رزق کا خواہاں ہوں
۔
جواب: اﷲ تعالیٰ نے فرمایا
ہے،
’’وہ اللہ ہے جس نے طرح طرح کے باغ اور تاکستان اور نخلستان پیدا کئے،
کھیتیاں اگائیں جن سے قسم قسم کے ماکولات حاصل ہوتے ہیں، زیتون اور انار کے درخت
پیدا کئے جن کے پھل صورت میں مشابہ اور مزے میں مختلف ہوتے ہیں۔ کھاؤ ان کی
پیداوار جب یہ پھیلیں اور اللہ کا حق ادا کرو جب ان کی فصل کاٹو اور حد سے نہ
گزرو۔ اللہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ ‘‘ (الانعام: ۱۴۱)
آیت کی عربی اور ترجمہ
دونوں حفظ کرلیجئے۔
۱۔ رات کو اول آخر گیارہ گیارہ
مرتبہ درود شریف کے ساتھ ایک سو گیارہ مرتبہ اس آیت کا ورد کیجئے اور بات کئے بغیر
سیدھے کان کے نیچے ہاتھ رکھ کر کروٹ سے سو جایئے۔
۲۔ نماز باجماعت پڑھئے۔ فجرکی اذان
کے وقت اٹھئے اور نماز کے بعد گھر آکر گراف پیپر پر سوا لاکھ مرتبہ’’ل‘‘
لکھئے۔طریقہ یہ ہے کہ ہر خانے میں ایک ’’ل ‘‘ لکھنا ہے اور 40 روز میں سوا لاکھ کی تعداد
پوری کرنی ہے۔
۳۔ فجر کی نماز کےبعد زمین پر کوئی
کو نا منتخب کرکے چیونٹیوں کے لئے چینی ڈالئے اور وہاں سے الٹے قدموں واپس آجایئے
۔
انشاءاﷲ — مسائل کا حل روشن ہوگا۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2023ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔