Spiritual Healing

شوہر کی طر ف سے مسلسل تکلیف

 

ف۔ ر (برطانیہ   ): میری عمر 47 سال ہے ۔ شوہر کی طر ف سے مسلسل تکلیف کی وجہ سے نیند کی دوا لینی شروع کی۔ دوا سے سات آٹھ گھنٹے نیند آجاتی ہے لیکن سوکھ کر تنکا ہو گئی ہوں ۔  وزن بڑھانے کی ادویہ لیں ، متوازن غذا استعمال کی مگر کوئی بہتری نہیں آئی ۔  دل بھی کم زور ہو گیا ہے ۔  محفلوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، زندگی کے امور انجام دینا مشکل ہوگیا ہے۔پیراسائیکالوجی میں اس کا حل بتادیں ۔ چاہتی ہوں  کہ وزن 60 کلو ہوجائے ۔ 

جواب :  آدمی کے اوپر اس کے اپنے ذاتی حقوق بھی ہوتے ہیں ۔ حقوق العباد کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یکطرفہ عمل ہو ۔ حقو ق العبادکا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کی حق تلفی نہ ہو اور ساتھ ہی اپنی حق تلفی بھی نہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ نے زندگی میں ذاتی حقوق بھی رکھے ہیں مثلاً ایک آدمی پر ہیز نہیں کرتا ۔ یہ اپنی ذات کی حق تلفی ہے ۔ میں جو کچھ سمجھا ہوں شوہر کا مسئلہ ذہنی ناپختگی ہے اور …..؟

آپ سمجھ گئی ہوں گی ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔