Spiritual Healing

سیاہ روشنائی ۔ دکان اور گاہک


و۔ب(کراچی ): شہر کے معروف بازار میںچاندی اور مصنوعی زیورات کی دکان ہے۔ بازار کے وقت کے مطابق دکان کھولتا اور بند کرتا ہوں۔ دن میں10 ، 15 گاہک آتے ہیں جن میں خریدار چار یا پانچ ہوتے ہیں ۔ بازار کے حساب سے گاہک اور خریدار دونوں کم ہیں۔ کوشش کے باوجود گاہک دکان کا رخ نہیں کرتے ۔ دن مایوسی میں گزر جاتا ہے۔ میرے ساتھ ایک ملازم ہے۔ وہ تنخواہ بڑھانے کا تقاضا کرتا ہے، میں نے تھوڑی تنخواہ بڑھادی ہے جو ایک طرح سے میں اپنی جیب سے دیتا ہوں کیوں کہ آمدنی نہیں ہے۔ ایسا کیا کروں کہ درجنوں گاہک روزانہ آئیں تاکہ خریداری بڑھے اور آمدنی میں اضافہ ہو۔عاملوں کے پاس نہیں جانا چاہتا، آپ اللہ کے دوست ہیں، جو مشورہ دیں گے، عمل کروں گا ۔

جواب: آدھا کلو کوڑیا لوبان (اصلی لوبان)لیں۔ ہلکی ضربیں مار کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں ۔سیاہ روشنائی سے روزانہ نوٹکڑوں پرنو( ٩) کا ہندسہ لکھیںاور عصر اور مغرب کے درمیان لکھے ہوئے لوبان کے ٹکڑوں کی دکان میں چاروں طرف دھونی دیں ۔فارغ اوقات میں کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کریں ۔عمل کی مدت 40 روز ہے ۔ہر جمعرات کو حسب استطاعت خیرات کریں ۔انشاء اللہ گاہک آنا شروع ہو ں گے اور رزق میں خیرو برکت ہوگی۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ فروری 2019۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔