Spiritual Healing
در ّشہوار(خانپور): بیٹا آٹھ
سال کا ہے۔ جب یہ پیدا ہوا تو پشت پر گردن سے نیچے ریڑھ کی ہڈی پرگوشت کا چھوٹا
ٹکڑا تھا جسے ڈاکٹروں نے بچے کے لئے خطرناک قرار دیا اور اس کے دماغ کا آپریشن
کیا۔ آپریشن سے پہلے صحت اچھی تھی مگر بعد میں بول و براز کا مسئلہ ہوگیا۔ ڈاکٹروں
نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید رگیں
غلط جڑ گئی ہیں، وقت کے ساتھ ٹھیک ہوجائے گا۔ بچہ اب آٹھ سال کا ہوگیا ہے، اس کے
کپڑے ہر وقت گیلے رہتے ہیں۔ کمر سیدھی نہ ہونے کی وجہ سے بیٹھ سکتا ہے اور نہ ٹھیک
سے لیٹ سکتا ہے۔ ہر طرح کا علاج کروالیا مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ ایک غلط آپریشن نے
اسے مفلوج کردیا ہے۔ بہت امید سے آپ کو خط لکھا ہے۔
جواب: بچے کے بستر یا پلنگ کے تینوں جانب تین آئینےآویزاں کیجئے کہ جب دائیں بائیں یا سامنے دیکھے تو اپنا چہرہ یا سراپا بآسانی نظر آئے ۔ اسے بتاتے رہئے کہ وہ دائیں بائیں گردن گھما کر ارادی طور پر آئینہ دیکھا کرے۔ رات کو کمرے میں نیلے رنگ کا بلب روشن کیجئے۔ 90 دن علاج کرکے رپورٹ بھیجئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2023ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔