Spiritual Healing
فراز حسن (لاہور
): مجھ میں قوتِ ارادی کی شدید کمی ہے۔ ذہنی صلاحیتوں میں اضافے اور مستقل
مزاجی کے لئے کچھ بتا دیں۔ اب تک جتنے
کورس کئے ہیں، دلچسپی تھوڑے عرصے قائم رہتی ہے۔ ذرا سی بھی مشکل پیش آجائے، آہستہ آہستہ دلچسپی
ختم ہو جاتی ہے ۔
جواب : دائرہ بینی کیجئے۔ چھوٹے سفید بورڈ پر
درمیان میں سیاہ دائرہ بنوایئے۔سونےسے پہلے اس دائرے کو پلک جھپکے بغیر پانچ منٹ
دیکھئے۔ دائرہ بینی کے درمیان اورعمل پورا
ہونے کے بعد بات کرنے کی اجازت نہیں ۔ عمل کے بعد سیدھی کروٹ سوجایئے ۔ مشق کی مدت
ایک مہینہ دس دن ہے۔ ناغہ نہیں ہونا چاہئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2021ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔