Spiritual Healing
طاہرہ عدنان
(گجرات) : نیند کے دوران سیدھے پیر میں درد ہوتا ہے۔ تھوڑی دیربعد کھچاؤ پیدا ہونے
سے پیر پلنگ کی لکڑی پر لگتا ہے اور آنکھ کھل جاتی ہے۔ پھر دو تین دن پیر میں درد رہتا ہے۔ کبھی کبھار جسم
میں حرکت نہیں ہوتی، میں آوازیں دیتی ہوں مگر کوئی نہیں سنتا۔ کلمہ پڑھنا شروع کر
دیتی ہوں۔
جواب : آپ رات کو تخت یا پلنگ کے بجائے زمین پر سویا کریں۔ سوتے وقت خیال رہے کہ کروٹ سیدھی ہو تا کہ دل پر کسی قسم کا دباؤ نہ پڑے۔ سوتے وقت بند آنکھوں سے آسمان کا تصور کریں۔ آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں، اس تصور میں سو جائیں۔ اللہ کے حکم سے فائدہ ہوگا، انشاءاللہ۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔