Spiritual Healing
اعظم
شاہ، سرگودھا: بیٹی نویں جماعت میں پڑھتی ہے ۔ پڑھائی میں بہت کمزور ہے۔ آٹھ دس
گھنٹے پڑھ کر بھی سلیبس پورا نہیں ہوتا ۔ نہ چاہتے ہو ئے سختی کرنی پڑتی ہے جو اس
کے لئے صرف ڈر کا سبب بنتی ہے۔ ابھی تک اسے صحیح سے گھڑی میں وقت دیکھنا نہیں آیا۔شاور
سے نہاتے ہوئے ڈرتی ہے ۔ بڑی کلاس میں اس کا پاس ہونا بہت مشکل ہے۔ ناخن کے اطراف کو
دانتوں اور ہاتھوں سے زخمی کردیتی ہے ۔
جواب:
بچی کا ذہن کمزور ہے تو اس نے آٹھ جماعتیں کیسے پڑھ لیں؟ لگتا ہے کہ آپ کی بیٹی
سخت رویے کی وجہ سے ضدی ہوگئی ہے۔ مار کٹائی سے فائدہ کچھ ہوتا نہیں، بچے کے دل
میں خوف بیٹھ جاتا ہے اور والدین جو کچھ چاہتے ہیں، ان کی مرضی کے خلاف بچہ کام
کرتاہے۔ ظاہر نہیں، چھپ کر کرتا ہے۔ آپ بچی کو زیادہ سخت سست نہ کہئے، دوستانہ
رویہ اختیار کیجئے۔ کھیل کود کی سرگرمیوں میں اسے سہیلیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع
دیجئے۔ رات کو دو جلیبیاں ایک پاؤ دودھ میں بھگو کر صبح نہارمنہ ناشتے میں
کھلایئے۔ مسئلہ حل ہوجائے گا، انشاء اللہ۔ بیٹی رات کو سونے سے پہلے ایک دفعہ آواز
سے کلمہ طیبہ پڑھ کر سوئے۔ ناخن والی عادت ختم کرنے کے لئے سوتے وقت ہاتھ پر کپڑا
باندھ دیجئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔