Spiritual Healing
(نام اور شہر لکھنے کی اجازت نہیں): میں کھیل
کے شعبے سے منسلک ہوں۔ مختلف مقامات پر کھیلوں کا انعقاد ہوتا ہے ۔ بین الاقوامی
اور بیرون شہر دوروں کے دوران لوگوں سے بات ہوتی ہے، اخبار و جرائد اور ٹی وی چینل
انٹرویو کے لئے آتے ہیں ۔ اپنے شعبے سے متعلق سیر حاصل معلومات رکھتا ہوں لیکن کسی
سے بات کرتے ہوئے، خاص طورپر انٹرویو کے دوران ذہن خالی ہوجاتا ہے اور کچھ یاد نہیں
رہتا۔
کہنا یہ چاہتا ہوں کہ مجھے بات
کرنا نہیں آتی۔چند سال پہلے آپ سے ملاقات ہوئی تھی۔اس بار خط کے ذریعے حاضر ہوا
ہوں۔
جواب: وقت مقرر کرکے روزانہ قد ّآدم آئینے کے سامنے کھڑے ہوں اوراپنا عکس دیکھتے ہوئے ذرا بلند آواز میں باتیں کریں۔دس منٹ تک جو خیال ذہن میں آئے، آئینے میں دیکھ کر کہتے رہیں۔ اس دوران جملوں کو شعوری طورپر ترتیب دینے کی کوشش نہ کریں۔ مشق کی مدت 90 روز ہے۔ ناغہ نہ ہو۔ گفتگو میں روانی آجائے گی، انشا ء اللہ۔ کھانے میں مٹھاس بڑھادیں۔
حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ فروری 2019۔ماہنامامہ قلندر شعور
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔