Spiritual Healing
م۔ش (ساہیوال)
: میری صلاحیتیں مفلوج ہوگئی ہیں ۔ ہر
وقت ذہن آلودہ رہتا ہے۔ سمجھ لیجئے کہ گمراہی کی دلدل میں ہوں ، جتنا نکلنے کی
کوشش کرتا ہوں، دلدل کھینچ لیتی ہے۔ ذہن کچھ کرنے کے قابل نہیں رہا، دن بدن دبلا
ہورہا ہوں۔
جواب : اپنی تصویر کا نیگیٹو بنواکر فوٹو کی طرح فریم کر کے دیوار پر لٹکا یئے۔ فوٹو گرافر اس بات کا دھیان رکھے کہ نیگیٹو پر نشان یا رنگ نہ ہو۔ تین فٹ کےفاصلے سے دن رات میں پانچ مرتبہ 10 ، 10 منٹ تک دیکھنا ہے۔ اس طرح 24 گھنٹے میں 50 منٹ ہوئے۔مشق کی مدت 33 روز ہے۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔