Spiritual Healing

درخت کا تنا ۔ احساس کمتری


شکیل (نواب شاہ): شدید احساس ِ کم تری میں مبتلا ہوں۔  گھبراہٹ چھپانے کے لئے  طرح طرح کے منہ بناتا ہوں  ۔میری شخصیت دب گئی ہے۔ 

جواب: صبح سویرے ننگے پیر گھر کے قریب موجود درخت کے تنے سے پشت لگاکر کھڑے ہوجایئے۔ ریڑھ کی ہڈی درخت سے لگی رہے۔ نظریں سیدھے پیر کے انگوٹھے پر رہیں۔ دس منٹ تک اسی طرح کھڑے رہئے۔اس کے بعد روز مرہ امور انجام دیجئے۔  ایک دفعہ جس درخت کا انتخاب کیا جائے ، 40 روز اسی  درخت  کے تنے سے لگ کر کھڑے ہونا ہے۔  



حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ دسمبر 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔