Spiritual Healing

خوبصورت آواز


صارم حنیف  (فیصل آباد): دوست کے توسط سے آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ اس یقین کے ساتھ کہ آپ اللہ کے حکم سے مجھے تکلیف سے نجات دلائیں گے۔ میری آواز کوے جیسی ہے۔حلق کے بجائے ناک سے نکلتی ہے۔سب تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں۔کوشش کرتا ہوں کہ کم سے کم بات کروں لیکن جب بولتا ہوں تو اجنبی بھی متوجہ ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھے نزلہ ہے۔ خود تک محدود ہو گیا ہوں۔ اپنی آواز سننے کا دل نہیں چاہتا۔ مجھ پر اتنی گراں گزرتی ہے تو مقابل کو کیسے اچھی لگے گی۔ کیا میری آواز اچھی نہیں ہو سکتی؟

جواب   : کمہار سے مٹکا خرید لیں۔ مٹکے کے منہ میں سر ڈال کر اونچی آواز سے لے میں سورہ کوثر کی تلاوت کریں۔ صبح شام 90  دن تک عمل کرنا ہے۔ اللہ کے فضل سے آپ کی آواز ٹھیک ہو جائے گی۔اس کے علاوہ عصر کی نماز کے بعد آٹے کا حلوہ گھر میں پکا کر گرم گرم کھائیں اور رات کو سوتے وقت نیم گرم نمکین پانی سے غرارے کریں۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ جنوری  2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔