Spiritual Healing

خوب صورت بچہ ۔ بچہ عام بچوں کی طرح نہیں


ہادیہ ملک، ناروے : میں نے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی پڑھی ہے۔ شادی کے بعد بیرون ملک جانے اور حمل ٹھہرنے کی وجہ سے اپنا کیریئر شروع نہیں کرسکی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی۔ بچہ پیدائش کے وقت صحت مند تھا۔ اب وہ ڈھائی سال کا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ میں نے محسوس کیا کہ یہ عام بچوں کی طرح نہیں ہے۔ پکارو تو مڑ کر نہیں دیکھتا۔ مشکل سےکچھ سیکھتا ہے پھر بھول جاتا ہے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اسے آٹزم ہے۔ اس میں دماغ کی نشوونما رک جاتی ہے۔ دونوں دماغ ایک دوسرے سے تعاون نہیں کرتے اور بچہ سماجی زندگی میں پیچھے رہ جاتاہے۔ ڈاکٹر کے مشورے پر بچے کو کچھ عرصے کے لئے ڈے کیئرسینٹرمیں داخل کروایا۔سب بچے اس سے دوستی کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ خاموش بیٹھا رہتا ہے۔ چوٹ لگ جائے تو تکلیف کا اظہار نہیں کرتا۔ نعتیں پڑھ کر سناتی ہوں، وہ نعت سن کر حضور پاک ؐ کا نام لیتا ہے ۔بڑی چوٹ لگ جائے تو آنسو روک لیتا ہے، تکلیف کا اظہار نہیں کرتا۔ میں بچے کو اس حالت میں نہیں دیکھ سکتی۔ خدارا میری مدد کیجئے۔

جواب: بچہ بہت خوب صورت ہے، ماشاء اللہ ۔ تصویر دیکھ کر ظاہر ہوتا ہے کہ مرض قابل ِ علاج ہے۔ آپ بچے کے پوسٹ کارڈ سائز کے دو نیگیٹو بنوائیے ۔ نیگیٹو جیسے ہیں، ویسے رہنے دیجئے، ان میں کسی قسم کی editing یا اضافی رنگوں کی آمیزش نہ ہو ۔ نیگیٹو کو فریم کرواکے بچے کو بار بار دکھایئے۔ ایک فریم اس کمرے میں،جس میں وہ سوتا ہے اور ایک فریم لاؤنج یا ایسے کمرے میں آویزاں کیجئے جہاں وہ صبح شام رہتا ہے۔

اعراب کے ساتھ سورۃ النجم کی آیت نمبر (۱۱) تین مرتبہ چینی کی پلیٹ پرلکھئے اور روز رات کو سوتے وقت پانی سے دھوکر پلایئے۔ پلیٹ چینی کی ہو، زعفران سے لکھئے۔ خیال رہے کہ پانی کی بے ادبی نہ ہو یعنی پانی گرے نہیں۔ کھانے میں نمک کم سے کم ہو۔ ناشتے میں شہد مفید ہے۔ بچے کے لئے دعا گو ہوں۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔