Spiritual Healing

حلقے ۔ آنکھیں


ف۔ش (فیصل آباد): آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں۔ میں بہت سست ہوں۔


جواب : شیشے کے اوپر زرد رنگ پینٹ کروا کر فریم کروالیجئے اور دن میں تین مرتبہ پانچ منٹ تک ٹکٹکی باندھ کر اس شیشے کو دیکھئے ۔ جب تک حلقے اور کاہلی دور نہ ہوں، مشق جاری رکھیں ۔ صبح فجر کی نماز کے بعد چہل قدمی مفید ہے ۔

’’خود کو ضائع کرنا‘‘ بھی آدمی کو کاہل الوجود کردیتا ہے۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہوجاتے ہیں اور گڑھے پڑ جاتے ہیں۔ سمجھنے والے اس بات کو سمجھتے ہیں



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔