Spiritual Healing

تین طشتریاں ۔جگر کا سائز


ماہ رخ (کوٹ ادّو): کچھ عرصہ پہلے طبیعت خراب ہوئی،  ٹیسٹ کرنے پر پتہ چلا کہ تلی اور جگر کا سائز بڑھ گیا ہے۔ بخار بھی ہوتا تھا۔  علاج سے اللہ کا کرم ہے کہ شفا  ہوئی۔ اب مرض دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔ ڈاکٹری علاج شروع کردیا ہے۔ کیا   پیراسائیکالوجی میں اس کا علاج ہے ؟

جواب:  چینی کی تین طشتریاں لکڑی کی میز پر رکھئے۔چھوٹے چمچ سے تینوں طشتریوں کے کناروں   پر ٹھہر ٹھہر کرضرب لگائیے اور جو ساز سنائی دے،غور سے سنئے۔ ساز سننے کا عمل رات کو سوتے وقت اور دوپہر کو   15 منٹ بلاناغہ کرنا ہے۔  ساز سننے کے لئے تنہائی اور ہلکا اندھیرا ضروری ہے۔ آپ کی خوراک میں پرہیز نہیں ہے۔  ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق پرہیز کیجئے۔  



حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ دسمبر 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔