Spiritual Healing

تربیت


ح۔ع (کراچی ) : پھول سی بھتیجی ہے۔ عمر تین سال ہے۔ بھابھی صحیح تربیت نہیں کر رہیں۔ کئی بار سمجھایا اور مطالعے کے لئے اچھی کتب دیں مگر بے سود۔ بھتیجی ضدی ہے، موبائل فون پر وڈیوز اور تخریبی کارٹون دیکھ کر مارنا اور نوچنا عادت بن گئی ہے۔ ام الصبیان کا تعویذ چبا لیا۔ صبح ایک سلائس یا کم مقدار میں دلیہ دے کر کئی گھنٹے بھوکا رکھتی ہیں کہ موٹی نہ ہو جائے۔ بچی بلک بلک کر روتی ہے۔ اللہ نے ہر نعمت عطا کی ہے مگر بچی کو محروم رکھا جاتا ہے۔ چاہتی ہوں کہ بھتیجی کی صحت اچھی ہو اور وہ اچھی انسان بنے۔

جواب  :  مجھ عاجز فقیر نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے کہ مدعی سست ، گواہ چست۔



حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ نومبر 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔