Spiritual Healing
م ۔ج (کراچی): میری شادی ہونے والی ہے۔ شکل و صورت اچھی ہے،
ہاتھ بدصورت ہیں اور انگلیوں کے جوڑوں کا رنگ گہرا ہے۔مخروطی انگلیاں پسند ہیں جب
کہ میری انگلیاں موٹی، ٹیڑھی اور ّبھدی ہیں ۔ہاتھ کی انگلیوں پر بال نہیں ہیں لیکن
پیروں کی انگلیوں پر بڑے بڑے بال ہیںجو مردانہ لگتے ہیں۔ گرمی سردی میں موزے پہنے
رکھتی ہوں کہ کہیں لوگوں کی نظر نہ پڑے۔اپنا آپ کم تر محسوس ہوتا ہے ۔ مہربانی فر
ما کر نسخہ بتائیے جس سے انگلیاں پتلی اور خوب صورت ہوجائیں اوربال ختم ہو جائیں ۔
جواب : اللہ تعالیٰ شادی مبارک کرے
۔نئے گھر میں خوش و خرم اور آباد رکھے ، آمین۔ علاج یہ ہے کہ ایک فٹ چوڑا ایک فٹ
لمبا سیسے (Lead )کی پلیٹ کا ٹکڑا زمین پر رکھیں۔ اس
کے اوپر دونوں ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں ۔علاج رات سونے سے پہلے اور صبح سورج طلوع
ہونے سے قبل کرنا ہے ۔احتیاط یہ کرنی ہے کہ سیسے کی پلیٹ پر جب ہاتھ رکھیں تو
دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کھلی رہنی چاہئیں۔نظر انگلیوں پر جمی رہے۔ روزانہ دسدس
منٹ 47 (سینتالیس) دن تک عمل کریں ۔ انگلیوں کا ٹیڑھ پن ختم ہو جائے گا ، انشا ء
اللہ۔ انگلیاں کھلیں گی تو ّبھداپن بھی دور ہو جائے گا۔
پیروں کی انگلیوں پر بال ہونا کوئی مسئلہ نہیں ۔ زیادہ برے لگتے ہیں تو قینچی سے کاٹ دیا کریں ۔احساس کم تری ناپسندیدہ عمل ہے۔ آپ خود کو جس نظر سے دیکھتی ہیں، لہریں دوسروں کو منتقل ہوتی ہیں ۔
حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ فروری 2019۔ماہنامامہ قلندر شعور
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔