Spiritual Healing
خاورشکیل،راولپنڈی : ڈھائی سال ہوگئے ہیں، سر میں ہر وقت درد رہتا ہے۔ گلا پک
جاتا ہے۔ گیس کی بھی تکلیف ہے۔ علاج سے افاقہ نہیں ہورہا۔ آہستہ آہستہ دوسری
بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔ دل پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ہاتھوں میں لرزہ طاری ہوجاتا
ہے۔ کوئی ایک بیماری ہو تو لکھوں۔ شاید دوا نے اثر کرنا چھوڑ دیا ہے۔
جواب : کھانے میں بہت احتیاط اور چکنائی سے پرہیز کی ضرورت ہے۔ اچھے ڈاکٹر کو دکھایئے اور اس کی ہدایت پرپابندی سے عمل کیجئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔