Spiritual Healing
سفینہ علی، سڈنی۔آسٹریلیا : شوہر مجھے اور بچوں کو چھوڑ کر
پاکستان چلے گئے ہیں۔ زندگی لڑتے جھگڑتے گزر گئی۔ ضد، اشتعال اورنفرت نے انہیں
تنہا کردیا ہے۔ ہم ان کی اجازت کے بغیر کسی سے مل نہیں سکتے۔ حال یہ تھا کہ راشن کی الماری کو تالا لگا کر رکھتے تھے۔ پاکستان میں ان کا کئی کنال کا
گھر ہے اور ان کے پاس اللہ کا دیا سب ہے لیکن بیوی بچوں پر خرچ نہیں کرتے۔ دماغی
حالت اچھی نہیں ۔ بچے ڈرتے ہیں۔ چاہتی ہوں کہ ان کے مزاج میں نرمی آجائے۔
جواب : ہم نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔ یک طرفہ بات کا میرے خیال میں کوئی علاج نہیں ہے۔ آپ اپنی کمزوریاں دیکھئے اور زندگی میں افہام وتفہیم کو مقدم رکھئے ۔ رات کو سونے سے پہلے 41 بار سورۃ الاخلاص پڑھ کر شوہر کا تصور کیجئے اور اس تصور میں سوجایئے۔ 90 روز کا عمل ہے ۔ شوہر کتنے ہی تلخ مزاج ہوں، آپ شوہر کے مزاج کی نقل نہ کریں — اپنے مزاج کا جائزہ لیجئے ۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔