Spiritual Healing
جنت الفردوس (
گرین ٹاؤن) : عشاء کی نماز میں ڈر جاتی ہوں اس لئے اکثر عشاء کی نماز چھوڑ دیتی
ہوں۔لگتا ہے کوئی کھڑا ہے۔ کبھی کبھار محسوس ہوتا ہے کہ کمر پر ہاتھ لگایا ہے۔ اس
تکلیف سے نجات دیں۔ میں 72 گھنٹے جاگنے کی مشق کرنا چاہتی ہوں۔ اجازت درکار ہے۔
جواب: اپنی دو تصویریں بنائیں۔ ایک تصویر آنکھوں کو
اچھی لگے ، دوسری تصویر دیکھ کر ذہن پر بوجھ پڑے۔ ہلکے کاغذ پر ان کا پرنٹ لیں اس
طرح کہ اوپر بری تصویر اور نیچے اچھی تصویر رکھیں۔ اب دونوں تصاویر کو ایسے فولڈ
کریں کہ بری تصویر اچھی تصویر کا عکس نظر آئے۔یعنی فولڈ کرنے کے بعد اچھی تصویر پس
منظر میں، بری تصویر اس کے اوپر ہو۔ اچھی تصویر کا عکس گہرا اور بری تصویر کا ہلکا
ہونا چاہیئے تا کہ بری تصویر میں سے اچھی تصویر نظر آئے۔ اس ڈبل تصویر کو الارم
لگا کر پانچ منٹ 12 سیکنڈ تک دیکھنا ہے۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔