Spiritual Healing

اعتماد

 

بہروز  ندیم (پھالیہ): نفسیاتی طور پرکم زور ہوں ۔  کسی کے سامنے بات نہیں کرسکتا۔ نوکری کے لئے انٹرویو کے وقت اعتماد نہیں ہوتا۔

جواب : سفید چارٹ پر بڑا دائرہ بناکر پنسل سے درمیان میں لکیر کھینچئے۔ دو  triangle (مثلث) بن گئے۔ جب تک گنجائش رہے، مثلث در مثلث بنائیے۔ پھر اسی دائرے میں آدمی کا چہرہ بنا کر قینچی کے ذریعے اس حصے کو احتیاط سے  کاٹ لیجئے ۔اب   فل اسکیپ سائز  کے آرٹ پیپر  کے عین  وسط میں سیاہ پنسل سے ایک اور دائرہ بناکر گراف پیپر پر بنے چہرے کو  چپکا دیجئے ۔ رات کو سونے سے پہلے  اسے میز یا کرسی پر آنکھوں کے متوازی رکھ کر چار فٹ کے فاصلے سے دیکھئے۔  30 اوپر تین روز مشق سے اپنے اندر اعتماد محسوس کریں گے ، انشاءاللہ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘(جنوری2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔