Spiritual Healing

احساس ۔ نسوانیت جھلکتی ہے


فیروز شاہد،خیرپور: چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوں۔  چال اور گفتگو سے نسوانیت جھلکتی  ہے۔ لوگ مذاق اڑاتے ہیں ۔  بات کرو تو نقل اتارتے ہوئے جواب دیتے ہیں۔ہماری قوم میں مذاق اڑانے کی عادت کیوں ہے؟احساس کیوں نہیں ہوتا کہ مذاق اڑانے سے کتنے لوگوں کی زندگی تباہ ہوجاتی ہے؟ میں اذیت میں ہوں۔ علاج بتائیے کہ میرے اندر نسوانیت مغلوب ہوجائے۔

جواب: ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو مذاق نہیں اڑاتے، ان کے ساتھ زیادہ رہئے۔ ان کھیلوں کا انتخاب کیجئے جو نوجوان بچے کھیلتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھر میں فجر اور عشا  کی اذان دیجئے۔ کپڑے مردانہ پہنئے۔ اپنا فوٹو بنواکر اس کا نیگیٹو فریم کروالیجئے۔ رات کو سونے سے پہلے الارم لگا کر 15 منٹ دیکھئے اور ’’الرجال قوامون علی النسا ء‘‘پڑھتے پڑھتے سوجایئے۔ آپ کو چاہئے کہ لڑکوں میں زیادہ وقت گزاریں۔ اگر وہ ہنسنے کی کوئی بات کرتےہیں تو اس کی پروا نہ کیجئے۔سب آپ کے دوست بن جائیں گے۔ 



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (اپریل              2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔