Spiritual Healing

About Turn ۔ دماغ میں ادھر اُدھر کی باتیں۔


فیروز الدین (سرگودھا): مجھ سے کوئی کام یکسوئی سے نہیں ہوتا۔ دماغ اِدھر اُدھر کی باتوں سے بھرا رہتا ہے۔ ابتدا میں توجہ رہتی ہے پھر ذہن بھٹک جاتا ہے۔تیس سیکنڈ سے زیادہ توجہ نہیں رہتی ۔

جواب: سورج نکلنے سے چمک دار سرخ رنگ کا غلبہ ہوتا ہے۔ صحت مند درخت سے کمر لگاکر سیدھے کھڑے ہوجائیے اور آسمان کو دیکھئے۔ جب سورج افق پر نمودار ہوتا ہے اور آگے بڑھتا ہے یہاں تک کہ سورج کی روشنی میں شدت ہوتی ہے۔ روشنی میں شدت سے پہلے درخت سے دور ہوجائیے ۔ دوری 17 قدموں سے زیادہ نہ ہو۔ اس کے بعد فوجیوں کی طرح about turn ہوجایئے۔ چالیس روز کے بعد دوبارہ حالات لکھئے۔




’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔