Spiritual Healing

۔ 10 سطریں ۔خود کلا می کی عادت


ر۔ ح ،کراچی : مجھے خود  کلامی کی عادت ہے ۔ نہیں معلوم یہ عادت کب لگی، اب پختہ ہوگئی ہے۔ اگرچہ اس عادت سے کبھی کبھار انٹرویو دینے اور تقریر کرنے  میں مدد ملتی ہے مگر گھنٹے بھر خود کلامی کرنا دانش مندی نہیں۔ خود کلامی کی عادت  کس طرح  ختم ہوسکتی ہے ؟

  جواب :عمدہ قسم کے سفید کاغذ پر جو دماغ میں آئے لکھئے۔ کوشش کیجئے کہ بات نو یا 10 سطروں میں پوری ہوجائے۔ اس تحریر کو دوبارہ پڑھئے۔  تحریر میں اگر پانچ مرتبہ لفظوں کی تکرار ہو تو کسی ایک لفظ پر دائرہ بنا دیجئے۔  تحریر کو دوبارہ پڑھئے۔ اس مرتبہ دائرے میں لکھا ہوا لفظ نہ پڑھئے۔  جب تک تحریر میں دائرے بنانے کا سلسلہ قائم ہے، مشق جاری رکھئے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (جون                 2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔