Spiritual Healing
س۔ م، پشاور : میڈیکل کی طالبہ ہوں ۔ چند ماہ سے ڈپریشن کا شکار ہوں۔ مسئلہ یہ
ہے کہ مجھے اندھیرے میں بہت ڈر لگتا ہے ۔ بتی روشن کر کے سوتی ہوں۔ بجلی چلی جائے
تو خوف طاری ہوجاتا ہے ۔لگتا ہے کہ دم گھٹ جا ئے گا ۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ مجھے
کیا ہوگیا ہے ۔
جواب: بیٹی! آپ اندھیرے سے اس لئے ڈرتی ہیں کیوں کہ آپ اندھیرے سے واقف نہیں۔
اندھیرا بھی روشنی ہے۔ جب روشنی اس حد تک ہو کہ بصارت محدود ہوجائے تو ہم اس کو
اندھیرا سمجھتے ہیں۔ اندھیرا ہے کہاں—؟ ہر طرف روشنی ہے۔ جس کو اندھیرا سمجھ رہی ہیں، اس کو نظر جماکر
دیکھئے، شعور مانوس ہوجائے گا ۔
علاج: رات کو اندھیرے میں بیٹھ کر اپنی والدہ صاحبہ سے پندرہ منٹ تک باتیں کیجئے۔ عمل کی مدت 30 روز ہے۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔