Spiritual Healing
ندیم سہیل، اوکاڑہ : میری آواز لڑکیوں کی طرح باریک اور پتلی ہے۔ زیادہ دیر
بات نہیں کرسکتا، آواز حلق میں رہ جاتی ہے۔ آدمیوں کو مردانہ آواز میں بولتے سنتا
ہوں تو احساسِ کمتری بڑھ جاتا ہے۔ میں نے بات کرنا چھوڑ دی ہے کیوں کہ لوگ میری
آواز سن کر حیرت کا اظہار کرتےہیں۔ گھر سے باہر ضرورت کےتحت بولتا ہوں ۔ لڑکیوں کے
ماحول میں نہیں رہا پھر آواز زنانی کیوں ہے۔ رشتہ دار اور باہر کے لوگ مذاق
اڑاتےہیں۔ ڈاکٹری علاج سے فائدہ نہیں ہوا۔ آپ نے کسی کو آواز خوب صورت کرنے کے لئے
مٹکے یا گھڑے کا عمل بتایا تھا۔ راہ نمائی کیجئے کہ مردانہ آواز کے لئے مجھے کیا
کرنا ہوگا۔
جواب : یقین کے ساتھ آپ بھی مٹکے میں ہلکی اونچی اور زیادہ اونچی آواز میں تلاوت کیجئے، نعتیں پڑھئے، اشعار پڑھئے— مقصد یہ ہے کہ مٹکے میں بولئے۔ جب آپ مٹکے کے منہ پر منہ رکھیں تو منہ اس طر ح رکھئے کہ مٹکے میں آواز کی گو نجار آپ کو سنائی دے ۔ تین مہینے دس دن خالی پیٹ صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے دس دس منٹ یہ مشق دہرائیے اور رات کو مشق کے بعد بات کئے بغیر سوجایئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔ انشاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا ۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔