Spiritual Healing
نورین علی، کراچی: میں بیک وقت احساسِ کمتری اور برتری کا شکار ہوں اور دونوں کیفیات انتہا پر ہیں۔ معمولی باتوں کو ذہن پرسوار کر لیتی ہوں اور اتنا سوچتی ہوں کہ دماغ
لمحے کے لئے یکسونہیں ہوتا ۔ مستقل مزاجی نام کو نہیں۔ میں زندگی اعتدال میں گزارنا چاہتی ہوں۔
جواب : احساسِ کمتری کی وجہ احساس برتری ہے اور خود کو برتر سمجھنے کا سبب
اندر میں کمتری کا احساس ہے۔ آدمی خود کو کمتر محسوس کرتا ہے تو برتری کا تقاضا
پیدا ہوتا ہے اور جب برتر محسوس کرتا ہے تو یہ احساس ِ کمتری کی موجودگی ہے۔ صبح سویرے اٹھئے اور چُلّو میں ٹھنڈا پانی
لے کر اس پانی میں آنکھیں کھول بند کیجئے ۔ جب پانی گرم ہوجائے، دوسرا پانی
لےکرعمل کو دہرائیے ۔ اس طرح 40 روز تک دن میں تین بار یہ عمل کرنا ہے۔ مشق کی کامیابی تسلسل میں پنہاں ہے۔ اللہ
تعالیٰ آپ کو کامیاب کرے، آمین۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔